کراچی (جیوڈیسک) کراچی سابق صدر آصف علی زرداری نے سیکورٹی کی فراہمی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے فول پروف سیکورٹی کے لئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق صدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا۔
کہ انہیں طالبان سے خطرہ ہے کہ کہیں وہ انہیں قتل نہ کر دیں۔ سابق صدر آصف زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں پولیس اور رینجرز کی اضافی نفری دی جائے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہیں ذاتی سیکورٹی پر بھرپور اعتماد ہے۔