کراچی (جیوڈیسک) مرید عباس سمیت دہرے قتل کیس میں ملزم عاطف زمان کے پاس سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی تفصیلات سامنے آگئیں مجموعی طور پر 26 افراد نے سوا ارب روپے کی سرمایہ کاری کی۔
ایکسپریس کے مطابق ڈیفنس میں نجی ٹی وی کے اینکر پرسن مرید عباس اور ساتھی خضر حیات کے قتل کے ملزم عاطف زمان کے پاس سرمایہ کاری کرنے والے افراد کی تفصیلات منظر عام پر آگئیں، یہ مجموعی طور پر 26 افراد ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرید عباس سمیت ان تمام افراد نے مجموعی طور پر ایک ارب 25 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہوئی تھی جبکہ کاروبار میں 30 کروڑ روپے سے زائد کا منافع دکھایا گیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم عاطف زمان کو سرمایہ کاروں کو ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی رقم ادا کرنی تھی، مرید عباس کی جانب سے رقم کے تقاضے پر ملزم نے انہیں قتل کیا۔