مریدکے : 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا نوجوان بازیاب نہ ہو سکا

kidnapping

kidnapping

مریدکے (جیوڈیسک) تھانہ سٹی مریدکے کی حدود سے 30 لاکھ روپے تاوان کیلئے اغوا کیا گیا نوجوان تاحال بازیاب نہیں ہو سکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نا معلوم افراد نے نوجوان سکندر علی کو اغوا کر کے اس کی رہائی کیلئے 30 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس تاحال مغوی نوجوان کی بازیابی میں کامیاب نہیں ہو سکی۔تاہم پولیس نے مغوی کے ماموں آصف اقبال کی رپورٹ پر یاسین وغیرہ کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔