مریدکے (جیوڈیسک) مریدکے میں چھت سے گرنے والی 5 سالہ بچی لاہور کے جنرل اسپتال میں دم توڑ گئی۔ ورثا نے ڈاکٹروں پر غفلت کا الزام لگا دیا۔ اسپتال انتظامیہ نے الزام مسترد کر دیا ۔ورثا نے الزام لگایا کہ مریدکے کی رہائشی ان کی 5 سالہ بچی مہک شہزادی گزشتہ روز گھر کی چھت سے گرگئی تھی جسے سر پر چوٹ لگنے کے باعث جنرل اسپتال علاج کے لیے لایا گیا تھا۔
اسپتال میں بچی کو دیکھنے کے لیے کوئی ڈاکٹر نہیں آیا جس کے باعث ان کی بچی دم توڑ گئی۔ ورثا نے ڈاکٹروں کے غفلت برتنے کے خلاف اسپتال کے باہر احتجاج کیا اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے واقعے کی تحقیقات اور انصاف دلانے کی اپیل کی ہے۔دوسری اسپتال انتظامیہ نے غفلت برتنے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ بچی کی حالت ہی نازک تھی ،والدین حقیقت کو سمجھیں۔