سبی کی خبریں 16/12/2015

Sibi

Sibi

سبی (محمد طاہر عباس) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ مری معاہدے کے تحت بلوچستان میں ڈھائی سال حکومت کرنے والے قوم پرست رہنما نے بلوچستان کی عوام کو بھوک خوف بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا۔

آج بھی بلوچستان کے کئی علاقہ قدیم ترین دور کی عکاسی کرتے ہیں گوادرمیں سمندر کے پانی کو میٹھا کرنے کے چار پلانٹ پر اربوں روپے ضائع کردئیے گئے لیکن ان سے ایک کلاس پانی بھی عوام کو نہ مل سکا بلوچستان اسمبلی میںبیٹھے تمام اراکین اسمبلی بلوچستان کے ہسپتالوں میں علاج تک نہیں کرواتے جبکہ ان کے بچے بلوچستان میں تعلیم حاصل نہیں کرتے ان کو ہسپتالوں اور اسکولوں میں سہولیات کی عدم فراہمی سے کیا سروکار ہوسکتا ہے منرل بوتلوں کا پانی پینے والوں کو گوادر میں پینے کا پانی کے بحران کا کیا علم ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عارف ڈومر، جماعت اسلامی سبی کے امیر میر مظفر نذر ابڑو، ضلعی جنرل سیکرٹری لعل محمد مری، عبدالرازق کے علاوہ ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یار علی گشکوری، ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عباس چشتی ، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق ، فنانس سیکرٹری سید طاہرعلی ، رابط سیکرٹری شہباز خان گورگیج ، یاسر منصور، آفس سیکرٹری محمد بابر ،نیاز احمد نیازی ، ارشاد احمد خلجی کے علاوہ دیگر قبائلی عوامی شخصیات بھی موجود تھیں۔

ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان میںتعلیم صحت روزگار بجلی گیس کی کوئی سہولیات میسر نہیں دہشت گردی خوف بھوک پیاس بلوچستان کی عوام کا مقدر بنا چکے ہیں آج کسی بھی علاقہ میں جائیں وہاں سردار نواب میر وڈیرہ کا راج قائم ہے خوف کے باعث مقامی لوگ ان کے خلاف اپنے جائز حقوق کے لئے بھی آواز بلند نہیں کرتے بلوچستان میں ڈھائی سال حکومت کرنے والوں نے عوام کیلئے نہیں بلکہ اپنے پیٹ اور بچوں کیلئے مال بناؤ کی حکومت کی بلوچستان میں حکومت بنانے کیلئے بلوچستان سے ہزاروں کلومیٹر مری میں معاہدہ کیا گیا جبکہ بلوچستان میں کئی خوبصورت اور پرامن علاقے بھی موجود تھے۔

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ بلوچستان ہی میں حکومت قائم کرنے کیلئے بلوچستان معاہدہ کیا جاتا بلوچستان کی پسماندگی کے اصل ذمہ دار سیاست دان اور خوف زدہ عوام ہیں سیاست دان سبز باغ دیکھا کر ووٹ حاصل کرلتے ہیں اور عوام 65 سال پسماندگی کا شکار رہنے کے باوجود اپنے اور اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے آواز بلند نہیں کرتے اور نااہل امیدواروں کو ووٹ کی پرچی دیکر لوٹ مار کرنے کیلئے سرٹیفیکٹ دیدتے ہیں،ہدایت اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر جس پر دنیا کی نظریں لگیں ہوئی ہیں اس کے رہائیش پینے کے پانی سے محروم ہیں ساحل پر حکومت نے چار فلٹر پلانٹ لگائے جن کی مالیت فی کس ایک ارب 15کروڑ روپے ہیں لیکن آج تک اس سے ایک کلاس پانی بھی نہ بنا سکا۔

اب چیف سیکرٹری بلوچستان کے احکامات کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر فی کس 15ہزار روپے ٹینکر دور دراز سے لایا جائے گا جو حکومت کی کارکردگی کا واضح ثابت ہے جماعت اسلامی بلوچستان کے سلگتے مسائل کو حل کرکے عوام کے زخموں پر مرہم لگانے کی خواہش مند ہے اور امیرجماعت سراج الحق میں خدا نے وہ صلاحیت دی ہے کہ وہ بلوچستان کی 65 سالہ محرومیوں پسماندگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں جہالت بے روز گاری بھوک خوف کے خاتمے کیلئے عوام جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم پر متحد ومنظم ہوجائیں اور اپنے بچوں کے مستقبل کیلئے امیر جماعت کے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر بلوچستان کو ترقی خوش حالی کی جانب گامزن کریں۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی جانب سے بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کو حل کرنے کیلئے اسلام آباد میں ہونے والی اے پی سی کانفرنس موجود حالات کی ضرورت ہے جس میں جماعت اسلامی کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے صحافیوں اور سیاسی کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے جن کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جماعت اسلامی صحافیوں اور سیاسی کارکنان کی قربانیوں کوکبھی رائیگان نہیں جانے دیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی(محمد طاہر عباس) سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے پھول جیسے معصوم بچوں اور اساتذہ کرم کی پہلی برسی کے موقع پر ایف سی سبی سکاؤٹس کے زیر اہتمام یکجہتی ریلی 89ونگ سبی نزدسول ہسپتال سبی سے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احمد رضا کی قیادت میں نکالی گئی ریلی میںسابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان چیف آف سبی نواب غوث بخش باروزئی ،ڈپٹی کمشنر سبی نور الحق کاکڑ، ونگ کمانڈر وقاص ملک ، لفٹینٹ کرنل سرفراز خان ، میجر محمد آصف ، ڈی پی او سبی محمد انور کھیتران ،اے ایس پی شمائل ریاض ملک چیئر مین ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال وائس چیئر مین میر محمد چانڈیہ ، چیئر مین میونسپل کمیٹی سبی حاجی داؤد رند ، وائس چیئر مین میر شہداد خان مری ، چیف آفیسر سبی حاجی محمد خان سیلاچی ، وڈیرہ غوث بخش گورگیج ، میر اللہ داد جتوئی ، کونسلر ندیم رضا ،غوث بخش عرف پہلوان وڈیرہ فدا علی رند، میر حبیب الرحمن رند،ملک فقیر محمد رند، ڈپٹی ڈائریکٹر مونسپل کمیٹی سبی سید احسن شاہ ،ڈسٹرکٹ پریس کلب سبی کے صدر میر جاوید بلوچ، جنرل سیکرٹری یارعلی گشکوری ڈپٹی جنرل سیکرٹری طاہر عباس، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق،آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید طاہر علی ، بوائز سکاوٹ سبی کے انچارج ارشاد احمد خلجی ، ماسٹر محمد علی خجک ، ماسٹر طارق الماس ، ثاقب بھٹہ ،خان خجک ، فہیم احمد قریشی ،سیوا رام علاوہ سماجی سیاسی عوامی شخصیات سرکاری سکولوں کے طلباء اساتذہ کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے پاکستانی جھنڈوں کے علاوہ مختلف بینز لے کارڈز اٹھارکھے تھے جس پر سانحہ پشاور کے شہدائے کو خراج عقیدت اور دہشت گردوں کے خلاف مختلف نعرے درج تھے یکجہتی ریلی مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی شہید کرنل علمدار پبلک ایف سی اسکول سبی میں تعزیتی رنفرنس کی صورت اختیار کرگئی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ فضل احمد صائم نے حال کی جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض میجر محمد آصف شہزاد نے سرانجام دئیے پروقار تقریب سے کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احمد رضا، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب غوث بخش باروزئی ، ڈپٹی کمشنر سبی نورالحق کاکڑ، چیئر میں ضلع کونسل سبی ملک قائم الدین دہپال ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال کا طویل عرصہ گذر جانے کے باوجود آج بھی پوری قوم ان معصوم شہداء کی یاد میں غم زدہ ہے پشاور آرمی سکول میں دہشت گردی کا واقعہ انتہائی دلخراش ہے جس سے ہر شخص کی آنکھ اشکبار ہے دہشت گردوں نے معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بناکر یہ ثابت کردیا کہ وہ ظالم لوگ ہیںپشاور کے علاقہ ورسک میں آرمی پبلک اسکول میں ہونے والی دہشت گردی کی ہم ہر فورم پر مذمت کرتے ہیں دہشت گردوں کا کوئی مذہب قبیلہ نہیں دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی تاریخ میں المناک واقعہ ہے جو پاکستان کے مستقبل پر کاری ضرب ہیں ملک دشمن عناصرپاکستان کا امن تباہ وبر بار کرنے کی ناپاک سازشوں میںمگن ہیں لیکن محب وطن دشمنوں کی تمام سازشوں کو ہر صورت ناکام بنائیں گے ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں گے معصوم بے گناہ لوگوں کے خون کا حساب لیں گے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریں گے پاک افواج کے نشانہ بشانہ کھڑے ہوکر ملک کی سلامتی کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کریں گے مقررین نے کہا کہ ہمیں تعلیم حاصل کرنا ہے اور اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے ہمکنار کریں گے تاکہ ملک وقوم ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوسکے دہشت گردوں کے خلاف کھڑے ہوکر اسکولوں کو آباد کریں گے پروقار تقریب کے اختتام پر سانحہ پشاور کے شہداء کیلئے الحاج صاحبزادہ صوفی سلیمان نقشبندی نے فاتحہ خوانی اور دعا بھی مانگی بعدازان شرکاء نے سانحہ پشاور میں شہید ہونے والوں سے اظہار یکجہتی کا مظاہرے کرتے ہوئے شمعیں روشن کی اس موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت اقدامات گئے تھے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سبی (محمد طاہر عباس) سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کی پہلی برسی کے موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان کی ہدایات پرفرنٹیئرکور ہیڈ کوارٹر سبی اسکاؤٹس میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے بچوں کو خراج عقیدپیش کرنے اور ان کے والدین سے اظہار یکجہتی کرنے کے سلسلے میںپر وقار تقریب علمدار ہال ہیڈکوار سبی سکاؤٹس میں ہوئی جس کی صدارت بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس و پرنسپل علمدار شہید ایف سی پبلک اسکول سبی میڈم ناصحہ خٹک نے کی جبکہ تقریب میں ڈی او فیمیل سلمیٰ عطاء مسز کرنل سرفراز خان ، مسز میجر محمد آصف شہزاد ، مس فائرہ خٹک ، مسز عبدالرب ، پرنسپل گرلز ماڈل ہائی اسکول نسیم طارق ، صوبائی گایئڈشازیہ خرم کے علاوہ ڈھاڈر سبی گرلز ڈگری کالجز کی پرنسپلز اساتذہ کرام طالبات نے شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حرانواز جبکہ نعت رسول مقبول ۖ ادا کرنے کی سعادت زہرہ بی بی نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض مس خالد ہ پروین اور مس ناصر افتخار نے سرانجام دئیے پروقار تقریب میں گرلز کالجز سبی ڈھاڈر کی طالبات نے سانحہ پشاور ،پاک افواج کی کارکردگی کے حوالے سے ٹیبلو خاکے ملی نغمے تقاریر کیں اس موقع پر ایک ٹیبلو میںسانحہ پشاور میں جو کچھ ہوا اس کی عکاسی کرتے ہوئے ہال میں موجود ہرمہمان خصوصی سمیت ہر اساتذہ ہر طلبہ کی انکھ میں آنسو آگئے ماحول سوگ کا منظر پیش کرنے لگاتقریب میں حصہ لینے والے تمام طالبات نے خوبصورت انداز سے سانحہ پشاور ،دہشت گردی کے وارداتوں دہشت گردوں کے خلاف جاری پاک افواج کی کاروائیوں پر ٹیبلو خاکوں تقاریر سے روشنی ڈال کرشرکاء کو تفصیلی آگہی بھی فراہم کی سانحہ پشاور کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں ہونے والی پروقار تقریب سے بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس میڈم ناصحہ خٹک ، پروگرام آرگنائزر حاجی سعید الدین طارق نے پشاور کے علاقہ ورسک میں آرمی پبلک اسکول میں بم دھماکہ اور معصوم بے گناہ پھول جیسے بچوں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کوئی مذہب قبیلہ نہیں دہشتگرد کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں معصوم بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا پاکستان کی تاریخ میں المناک واقعہ ہیں گولی لاٹھی اور بندوق سے کبھی کوئی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکتا پاکستان کی عوام دہشت گردوں کے خلاف متحد ہوجائیں پشاور میں بم دھماکہ سے 132بچے موت کا شکار ہوئے جو پاکستان کے مستقبل پر کاری ضرب ہیں معصوم اور بیگناہ پھولوں جیسے بچوں کا کیا قصور تھا دہشت گرد معصوم بچوں کے خون کی ہولی سے اپنا کیا مقصد پورا کرنا چاہتے تھے گولی لاٹھی اور بندوق کی نوک سے کبھی اسلام نہیں پھیلا اور نہ ہی کو ئی اپنے ناپاک عزائم میں کامیا ب ہوسکا اسلام میں بے گناہ شخص کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیںپشاور میں سازشی عناصر پاکستان کا امن تباہ وبر بار کرنے کی ناپاک سازشوں میںمگن تھے لیکن محب وطن شہری دشمنوں کی تمام سازشوں کو ہر صورت ناکام بنادیا ہے ذاتی مفادات کے بجائے قومی مفاد کو عزیز رکھتے ہوئے ملک دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوکر دہشت گردوں کے خلاف آواز بلند کریں معصوم بے گنابچوںکے خون کا حساب کچھ اس طرح لے سکتے ہیں کہ ہم ان دہشت گردوں کے بچوں کو بھی تعلیم دیں ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے باشعور عوام اپنی صلاحیتوں کا استعمال کریںمقررین نے کہا کہ بلوچستان دشت وبیابان ویران علاقہ ہیں لیکن یہاں کے لوگوں میں وطن سے محبت کا لازاول رشتہ ہیں سبی میں جس بہترین انداز اور کمال مہارت کے ساتھ آج طالبات نے اپنے فن کے جوہر دیکھائے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ڈھاڈر سبی کے لڑکیوں میں وطن سے محبت کا جو جذبہ ہے مجھے یقین ہے کہ بلوچستان کا ہر شخص پاکستان کا وفادار شہری ہیں جو اپنے وطن پر کٹ کر مرتو سکتا ہے ملک دشمنوں کا الہ کار نہیں بنا سکتا مجھے محب وطن بلوچستان پر فخر ہے مجھے آج اس پروگرام میں شرکت کرکے دلی خوشی ہوئی بلوچستان کو دشمن ہم سے جداکرنا چاہتے ہیں لیکن آج ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کہ وطن کی سلامتی خوشحالی کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے سانحہ پشاورکے بعدجس طرح قوم وطن و تعلیم دشمن کے خلاف متحد ومنظم ہوئی ہیں آنے والے ہر چیلنج کا بھی متحد ہوکر مقابلے کرے گی دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناکر ملک وقوم کی ترقی خوشحالی میں اپنا رول پلے کرے گی بعدازاں بیگم کمانڈنٹ سبی سکاؤٹس کرنل احمد رضا کی قیادت میں خواتین اساتذہ سبی سکاؤٹس کے آفیسران کی بیگمات نے سانحہ پشاور کے لواحقین و شہیدوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریلی نکالی شرکاء نے پلے کارڈ بینر اٹھارکھے تھے اس موقع پر دہشت گردوں کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی بعدازاں شہیدہونے والے بچوں اور اساتذہ کرام کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا بھی اظہار کیا قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر گرلزماڈل ہائی اسکول کی طالبات نے بینڈ کا مظاہرہ کیا اور مہمانوں کو سلامی پیش کی بعدازاں تقریب میں حصہ لینے والوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے