اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے گورنمنٹ ہاؤس مری میں اجلاس کی صدارت کے دوران متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیاحوں کی سہولت کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائیں، مقامی آبادی کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، فن اور فنکار کی حکومت سرپرستی کرے گی جبکہ مستحق فنکاروں کو وظیفہ بھی دیا جائے گا۔
وزیر اعظم نے مزید کہا کہ پنڈی کار کیبل پراجیکٹ کا فزیبلٹی ورک جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں مری سے متعلقہ مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور وزیر اعظم کو مری کی خوبصورتی اور بحالی کیلئے بنائے گئے مختلف منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔