لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مری میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، غفلت یا کوتاہی کے ذمہ داروں کے خلاف بلاتفریق کارروائی ہو گی۔
ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مری واقعہ کی انکوائری رپورٹ کی روشنی میں جو بھی قصور وار نکلا، اس کے خلاف قانون کے تحت ایکشن لیا جائے گا، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔
سانحہ مری، ایسی انکوائری کمیٹی بنائی جسے قانونی پشت پناہی نہیں
انہوں نے کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہر آنکھ اشکبار اور ہر دل دکھی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات کو روکنے کے لیے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلاننگ کی جا رہی ہے، اس ضمن میں ایس او پیز پر بھی نظر ثانی کی جا رہی ہے۔