پنجاب (جیو ڈیسک)پنجاب نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی جتوئی نے نیشنل پیپلزپارٹی کو ن لیگ میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ انتخابات سے پہلے پنجاب کیتمام سرکاری افسرتبدیل کردیئیگئیتھے۔ اس سے بڑا الیکشن کی شفافیت کا اور کیا ثبوت ہوگا۔ لاہور میں نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی جتوئی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا۔
پنجاب میں شفاف الیکشن ہوئی ہیں۔ نگراں وزیراعلی نجم سیٹھی کا بھی کہنا ہے پنجاب میں صاف و شفاف انتخابات ہوئے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضی جتوئی نے کہا کہ انتخابات کے دوران سندھ میں ہونے والی دھاندلی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔ اس سے قبل ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے نو منتخب آزاد ارکان قومی اسمبلی اویس لغاری اور جمال لغاری نے تین آزاد ایم پی ایز کے ساتھ ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی۔