“مورٹل کومبیٹ ایکسـ” ویڈیو گیم کا نیا ٹریلر جاری

Murtl Combat X

Murtl Combat X

نیویارک (جیوڈیسک) مار دھاڑ کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ایکشن سے بھر پور ویڈیو گیم مورٹل کومبیٹ ایکس کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایت کار ایڈ بون کی ڈائرکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم اگلی نسل کی ٹیکنالوجی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنا یا گیا ہے جس میں کردار نت نئے جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے دکھائی دینگے۔

وارنر برادرز کی پروڈکشن میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آئندہ برس ریلیز کیا جائے گا۔