موسیٰ خیل : دو گروپوں میں فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

Firing

Firing

موسیٰ خیل (جیوڈیسک) ضلع موسیٰ خیل میں دو گروپوں میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ ہاشم میں پیش آیا جہاں زمین کے تنازعے پر دو گروپوں میں مسلح تصادم ہوا۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک گروپ کے دو افراد موقع پر جاں بحق ہوئے ، واقعہ کے بعد علاقے میں پولیس کو طلب کیا جنہوں نے تصادم پر قابو پا لیا۔