ن لیگ کے مشاہد اللہ نے دیہات کی باوقار خواتین کی توہین کی، ق لیگ شعبہ خواتین
Posted on November 9, 2013 By Majid Khan لاہور
لاہور : ن لیگ کے سینئر مشاہد اللہ نے ” اپوزیشن کو گائوں کی عورت ” کہہ کر دیہات کی باوقار اور حفاکش خواتین کی توہین کی وہ الفاظ واپس لیں اور معافی مانگیں، یہ مطالبہ پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری سابق رکن صوبائی اسمبلی ماجدہ زیدی نے اپنے بیان میں کیا، ماجدہ زیدی نے ن لیگ کو طالبان کا سیاسی ونگ بھی قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ کے لیڈر خواتین کے متعلق دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں۔
ہم نے گزشتہ اسمبلی میں 5 سال انہیں بھگتا سابق رکن صوبائی اسمبلی صدر شعبہ خواتین لاہور آمنہ الفت سینئر راہنما ستارہ فیاض اور سابق رکن صوبائی اسمبلی لبنیٰ طارق نے بھی سینیٹر مشاہد اللہ کے ریمارکس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاکہ شہر اور دیہات کے حوالے سے ن لیگ متعصب رویہ رکھتی ہے، دیہات کی خواتین سے متعلق نازیبا ریمارکس ن لیگ کی اسی سوچ اور پالیسی کا آئینہ دار ہیں خواتین راہنمائوں نے کہا کہ ن لیگ کے 80 فیصد سے زائد اراکین پارلیمنٹ و اسمبلی دیہات کی عظیم مائوں کے لخت جگر ہیں، مشاہد اللہ کے غیر اخلاقی اور ناشائستہ الفاظ کا نوٹس لیں اور انہیں شٹ اپ کال دیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com