پیرس(زاہد مصطفی اعوان )سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی ۔پاکستان مسلم لیگ ن فرانس کی طر ف سے جشن اور مبارک باد تفصیل کے مطابق سینٹ کے حالیہ الیکشن میں شاندار کامیابی کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن فرانس نے پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہاوس میں جشن منایا ۔صدر چوہدری ریاض پاپا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور میاں برادران پاکستان کی ترقی خوشحالی کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔
جنرل سیکرٹری شیخ وسیم اکرم نے کہا کہ سینٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار کامیابی نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی پاکستان کی بڑی سیاسی جماعت ہے۔ چیف آرگنائزر شمروز الہی گھمن نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن فرانس ہا وس کا باقاعدہ افتتاح کرنے والے سینٹر مشاہداللہ خاں ۔نہال ہاشمی اور دوسرے لیگیوں نے فتح کے جھنڈے گاڑے ہیں ۔اس پر ہم خدا کے حضور سجدہ بسجود ہیں۔
اس وقت پاکستانی قوم کی نظریں صرف اور صرف میاں نواز شریف پر ہیں ۔میاں برادران نے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ کیا ہے ۔اب دو سالہ کارکردگی کے بعد دنیا پاکستان کا نام اچھے الفاظ میں لینا شروع ہو گئی ہے ۔