اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد پرویز مشرف کے اقدامات پر وفاقی حکومت آج موقف پیش کرے گی جبکہ پرویز مشرف نے بھی وکلا کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ پرویزمشرف نے اپنے دفاع کے لئے وکلا کا پینل تشکیل دے دیاجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر غداری کا مقدمہ درج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت آج ہو گی۔
اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں جواب داخل کریں گے۔ 5 آئینی درخواستوں کی سماعت 2رکنی بینچ کرے گا۔ گزشتہ سماعت پر عدالت نے وفاق سے تحریری جواب طلب کیا تھا کہ پرویز مشرف کے خلاف آئین توڑنے پر آرٹیکل 6کا اطلاق ہوتا ہے یا نہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل اور وزارت قانون کے درمیان جواب داخل کرنے کے حوالے سے مشاورت ضرور ہوئی لیکن رائے کے اختلاف کے باعث کوئی فیصلہ نہ ہو سکا۔ اٹارنی جنرل آج جواب داخل کریں گے۔ دوسری طرف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے اپنے دفاع کے لیے وکلا کی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔