اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آباد سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست کی سماعت آج ہو گی۔ عبدالرشید غازی قتل کیس پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں وزارت داخلہ کو فریق بناتے ہوئے مقدمے کے ملزم پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
مدعی ہارون الرشید نے درخواست میں کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف عید سے قبل بیرون ملک جانا چاہتے ہیں۔ اگر وہ بیرون ملک چلے گئے تو حسین حقانی کی طرح واپس نہیں آئیں گے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد کو بھی جلد تحقیقات مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔