اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کہتے ہیں مشرف کو مشورہ دیا تھا کہ عدالت پیش ہو جائیں، وفاقی وزیر نے کہا کہ طالبان کے مطالبے پر حکومتی کمیٹی آج سفارشات دے گی۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف نے بھاری فیسوں کے عوض وکیل کرائے پھر بھی پھنس گئے۔
پرویز رشید نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کو غیر قانونی کام سے نہیں جوڑا جا سکتا۔امن کیلئے ہر اقدام کی حمایت کریں گے، حکومتی کمیٹی طالبان کے مطالبے پر آج سفارشات پیش کرے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کوئی سیاسی جماعت بلدیاتی انتخابات کے خلاف نہیں ہے، قانونی دشواریوں کے باعث ان میں تاخیر ہوئی۔