مشرف کے خلاف عبدالرشید غازی قتل کیس کی سماعت

Musharraf

Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر عدالت نے پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔

لال مسجد کے عبدالرشید غازی قتل کیس میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج واجد علی نے کی۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 23 اکتوبرتک ملتوی کر دی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ عدالت نے درخواست ضمانت پر تمام فریقوں کو دوبارہ نوٹس بھی جاری کر دیئے۔ عدالت میں مقدمے کے مدعی ہارون رشید کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے وکالت نامہ بھی جمع کرایا۔