مشرف کیخلاف غداری کے مقدمہ کا اعلان، جماعت اسلامی کا خیرمقدم

Munawar Hasan

Munawar Hasan

اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے وفاقی حکومت کی طرف سے مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ 6 کے تحت غداری کا مقدمہ قائم کرنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ایک بیان میں سید منور حسن نے کہا کہ پوری قوم کا متفقہ مطالبہ تھا کہ مشرف کے خلاف آئین کی دفعہ 6 کے تحت فوری کارروائی کی جائے اور پاکستان کو امریکی غلامی میں دینے اور آئین کو پامال کرنے والے ڈکٹیٹر کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے اور آئندہ کسی ڈکٹیٹر کو اقتدار پر شب خون مارنے کی جرات نہ ہو گی۔