مشرف کیخلاف مقدمے کی مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے، نواز شریف

Nawaz Sharif

Nawaz Sharif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ مشرف کے خلاف مقدمے کی مدعی پاکستان کی ریاست اور آئین ہے۔ عدالت کو فیصلہ کرنا ہے کہ تین نومبر آرٹیکل چھ کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عدالت کو فیصلہ کرنا ہے کہ تین نومبر کو آئین ٹوٹا یا نہیں ؟ پاکستان کی بطور ریاست توہین ہوئی یا نہیں؟ نواز شریف نے کہا کہ یہ مقدمہ فرد واحد کا مقدمہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تاریخ کے اس موڑ پر فیصلہ ہو جانا چاہئے کہ ہم اپنے آئین، قانون اور انصاف رکھنے والی ریاست ہیں یا نہیں؟ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر قانون کی نظر میں سب برابر ہیں تو سب کو عدالت کے سامنے جواب دے ہونا چاہئے اور یہ کام عدالت کا ہے کہ کون شخص قصوروار ہے یا مجرم۔