اسلام آباد (جیوڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے کہا کہ پر ویز مشرف کے خلاف مقدمہ سیاسی ہے اور ایسے مقدمات کے فیصلے بھی ہمیشہ سیاسی ہوتے ہیں لہٰذا اس مقدمے سے بھی کچھ نہیں نکل سکے گا۔
کوئی بھی وکیل افتخار محمد چوہدری کے ساتھ نہیں کھڑا، تمام وکلا کہتے ہیں افتخار چوہدری کے جانے کے بعد آج عدلیہ آزاد ہوئی ہے، پاکستان کے عوام کو خوش ہونا چاہیے اب عدلیہ سیاست سے باہر ہوگئی ہے۔