اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد سابق صدر پرویزمشرف کیخلاف غداری کامقدمہ چلانے سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔
13 اپریل کو پرویز مشرف نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرایا اور سماعت کے لیے فل بنچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیا کہ چیف جسٹس اس بنچ کا حصہ نہ ہوں۔
رجسٹرار نے نامناسب زبان کے استعمال اور تکنیکی اعتراضات کی بنا پر جواب واپس کر دیا تھا۔ پرویز مشرف نے جواب میں یہ موقف بھی اختیار کیا تھا کہ غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا اختیار وفاقی حکومت کو ہے۔ اگر سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تو وہ اختیار سے تجاوز کرے گی۔