مشرف کو باہر جانے کی اجازت جدہ معاہدے کا حصہ ہے، ڈاکٹر مرزا اختیار

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

فیصل آباد : جنرل پرویز مشرف کا بیرون ملک جانا 2008کی جدہ اسلام آباد ڈیل کا پارٹ ٹو ہے۔ میاں نواز شریف انتہائی ڈرپوک اور بے بس وزیراعظم ہیں۔ مشکل حالات کا مقابلہ کرنا ان کے بس کا روگ نہیں۔ جنرل مشرف کا راستہ نہیں روک سکتے اور نہ ہی ان میں جرأت ہے۔ بلا دودھ پینے ملک سے باہر جائے گا واپس نہیں آئے گا۔

دہشت گرد سفاک دشمن ہیں جو پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو کبھی پست نہیں کرسکتے۔ سانحہ پشاور صدر میں سرکاری ملازمین سمیت عام شہریوں کی شہادت انتہائی المناک بربریت کا واقعہ ہے۔ جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ پیپلزپارٹی سانحہ پشاور کی شدید مذمت کرتی ہے۔

بزل بھیڑیے انسانیت کے بے رحم قاتل حکومتی نااہلی کی بدولت دندناتے پھر رہے ہیں۔ لیکن وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور سیکورٹی اداروں کی کارکردگی پر حالیہ واقعہ کے بعد بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔ جس کا جواب صرف مذمتی بیان یا اظہار افسوس کرنے سے پورا نہیں ہوگا۔

ان خیالات کااظہار سابق وفاقی مشیر ٹیکسٹائل ڈاکٹر مرزا اختیار بیگ،سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سعید اقبال، خان رانا شبیر حسین خاں، ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات محمد طاہر شیخ، ملک سردار محمد ٹرالے والے، شکیل ریاض شاہد، رانا انوارالحق اور پیپلزپارٹی کی ڈویژنل کوآرڈینیٹر عظمیٰ فدا خواجہ ایڈووکیٹ نے سانحہ پشاور صدر میں دہشت گردی کی سفاکانہ تخریب کاری کی شدید مذمت اور شہید وں کے لواحقین سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کیا۔

پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ نیکٹا کی ناکامی اور غیرفعال ہونے کی تمام تر ذمے داری نام نہاد وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار پر عائد ہوتی ہے پوری قوم دہشت گردی کے ناسور سے تنگ اور معاشی بدحالی کا شکار ہے لیکن پھر بھی قومی سلامتی اور ملکی بقاء کی جنگ پاک فوج، پولیس اور سیکورٹی اداروں کے ہمراہ لڑرہی ہے۔

رابطہ نمبر: 0333-6568220