سپریم کورٹ نے مشرف حملہ کیس میں ملزمان کی سزاوں سے متعلق نظرثانی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ پرویز مشرف حملہ کیس کے ملزمان رانا نوید اور عامر سہیل کی نظرثانی اپیلوں پر سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔
ملزمان کی جانب سے موقف اختیار کیاگیا کہ انھیں سنائی گئی عمر قیدکی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کا ملٹری اپیل کورٹ کا فیصلہ غیر قانونی تھا۔
وزارت دفاع کے وکیل نے تسلیم کیا کہ فیصلہ قانون کے منافی تھا کیونکہ اپیل زائد المیعاد تھی،عدالت نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔