مشرف کی واپسی کے ساتھ عوامی مقبولیت کے دعویدار وں کی قلعی کھل جائے گی ‘ اے پی ایم ایل
Posted on March 11, 2013 By Geo Urdu کراچی
کراچی : عوام جانتے ہیں کہ پریز مشرف کا دور اقتدار اس بات کا گواہ ہے کہ وہ جرأتمند قائد ‘ محب وطن پاکستانی ‘ عوام دوست رہنما اور ملک و قوم سے مکمل وفادار ہیں جبکہ کرپشن سے پاک ان کے دوراقتدار میں پاکستان نے بے مثالی ترقی کی اور عوام کو امن و خوشحالی میسر آئی یہی وجہ ہے کہ وطن عزیز میں جاری بحرانی کیفیت ‘ بڑھتی ہوئی دہشت گردی ‘ امن و مان کی تباہ حال صورتحال ایک بار پھر پرویز مشرف کے دور اقتدار کی متقاضی ہیے۔
اور عوام ایکبار پھر پرویز مشرف کو بر سر اقتدار دیکھنے’ ان کی وطن واپسی پر ان کابے مثال استقبال کرنے اور اپنے ووٹ کے زریعے آل پاکستان مسلم لیگ کو کامیاب بناکر پرویز مشرف کے اقتدار پر مہر تصدیق ثبت کرنے کیلئے بے قرار ہیں ۔ آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے لاڑکانہ کے جلسہ عام کے بعد میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف وطن واپسی کا اصولی فیصلہ و اعلان کرچکے ہیں۔
اور یوم پاکستان تک وہ پاکستان میں عوام کے درمیان ہوں گے جبکہ مشرف کی وطن واپسی کے ساتھ ہی عوامی مقبولیت کے دعویدار سیاستدانوں کی قلعی کھل جائے گی کیونکہ پرویز مشرف کے استقبال کیلئے اُمڈنے والا عوامی سمندر روایتی سیاستدانوں کو خس و خاشاک کی طرح بہاکر لے جائے گا اور پاکستان ایک بار پھر ترقی وخوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہو جائے گا ۔