اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف اور پاکستان کرکٹ بوڑد کے چیئرمین کے انتخابات سے متعلق کیسوں کی سماعت آج ہو گی۔
سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست ضمانت پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد واجد علی نے فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ تاہم مدعی مقدمہ کے وکلاء کی جانب سے پرویز مشرف کے خلاف عبوری چالان پر اعتراضات اٹھائے گئے، عدالت نے اعتراضات منطور کر لئے، سماعت آج ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ پاکستان کرکٹ بوڑد کے چیئرمین کے انتخابات سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت آج کرے گا، پی سی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی کے آئین کی کی کالعدم قرار دی جانے والی شقوں کو بحال کیا جائے۔