اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج پھر ہو گی۔جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔ پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی عدلت کے سامنے دلائل دیں گے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا تھا کہ انصاف کے تمام تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گاہم نے صرف آئین اور قانون کے مطابق چلنا ہے۔
انصاف کسی کو ڈراتا خوش کرتا یا تسکین دیتا ہے تو یہ ہمارا مسئلہ نہیں۔ پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے بتایاکہ سپریم کورٹ کی مصدقہ نقول کیلئے درخواست دی ہے۔ ابھی نقول نہیں ملیں۔