مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کیخلاف اے این پی کی لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

لاہور (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار میں قرار داد جمع کروا دی گئی۔

قرارداد اے این پی کے احسان وائیں کی جانب سے جمع کروائی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت اکیلے پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلا رہی ہے جس پر وکلا برادری کو تشویش ہے کیونکہ یہ انصاف کے منافی ہے کہ صرف پرویز مشرف کے خلاف یہ مقدمہ چلایا جائے۔

آئین کے مطابق پرویز مشرف اور ان کی معاونت اور مدد کرنے والے تمام جرنیلوں اور سیاستدانوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے۔ قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف اور ان کے دیگر ساتھیوں کے خلاف مقدمہ چلایا جائے اور تین نومبر2007ء کے ساتھ ساتھ بارہ اکتوبر 1999ء کے غیر آئینی اقدامات پر بھی کارروائی کی جائے۔