کراچی (جیوڈیسک) صوبائی وزیر تعلم نثار کھوڑو نے کراچی کے نجی اسپتال کا دورہ کیا اور دولت پور وین حادثے میں زخمی طلباء کی عیادت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ نواب شاہ حادثہ ڈمپر ڈرائیور کی غلطی سے پیش آیا۔
حادثے میں زخمیوں کے علاج معالجے کا خرچہ حکومت سندھ برداشت کرے گی۔ ہیوی ٹریفک دن میں سڑکوں پر نہ آسکے اس کے لیے قانون بنا رہے ہیں۔
سابق صدر پرویز مشرف سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مشرف کیس کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا چاہیے۔
عدالت میں پیش نہ ہونے سے دیگر کمانڈوز کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ مشرف کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے۔