اسلام آباد (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کیلئے قائم کردہ خصوصی عدالت کے قیام کیخلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کیلئے قائم کی گئی خصوصی عدالت کے قیام کے خلاف درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے کی۔
جسٹس نور الحق قریشی نے درخواست گزار ریاض حنیف ایڈووکیٹ سے استفسار کیا کہ آپ کی درخواست پر دو اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔
کس شق کے تحت آپ نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ کی، کیا اسلام آباد ہائیکورٹ اس درخواست کی سماعت کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ متاثرہ شخص نہیں، حق دعوی نہیں بنتا، جسٹس نور الحق قریشی نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست مناسب فورم پر لے کر جائیں۔
درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی اسکی درخواست سماعت کیلئے منظور کی جائے، اعتراضات دو ہو جائیں گے، عدالت نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔