اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ پرویز مشرف عدالت میں پیش ہونے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ سابق صدر کی ہسپتال سے منتقلی کا فیصلہ ڈاکٹروں نے کرنا ہے۔
آل پاکستان مسلم لیگ کے سینٹرل سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہو چکا ہے کہ پرویز مشرف کو انصاف نہیں مل رہا کچھ لوگ پرویز مشرف کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف اپنا چیک اپ لندن سے کراتے ہیں لیکن پرویز مشرف کو بیرون ملک سے علاج کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی۔ ڈاکٹر امجد نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ نے غداری کیس کےخلاف تحریک کا آغاز کر دیا ہے سات فروری کو ملک کے دس بڑے شہروں میں مظاہرے کیئے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ اپنی مرضی کے فیصلے لینے کیلئے خصوصی عدالت قائم کی گئی اسکے ججز پی سی او متاثرین ہیں۔ مشرف کیلئے کینگرو کورٹس بنائے گئے ہیں انصاف کی توقع نہیں