مشرف عدالت میں پیش نہ ہوئے، سماعت پانچ ہفتوں کیلئے ملتوی کرنے کی درخواست

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

اسلام آباد (جیوڈیسک) غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف آج بھی خصوصی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، سابق صدر کے وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کیے گئے۔

سابق صدر کے وکلاء کے نے عدالت میں دو درخواستیں دائر کی گئی ہیں،پہلی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ کیس کی سماعت کو 5 ہفتوں کے لیے ملتوی کیا جائے جبکہ دوسری درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف نے تین نومبر کا اقدام بطور آرمی چیف کیا اس لیے کیس کی سماعت فوجی عدالت میں ہونی چاہئے۔

دریں اثناء پیشی سے قبل سابق صدر پرویز مشرف کے روٹ سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جس کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ نے اسے ناکارہ بنا دیا۔