کراچی : مرکزی کنونشن میں اے پی ایم ایل پرویز مشرف کو متفقہ طور پر آل پاکستان مسلم لےگ کا چیئرمین منتخب کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اے پی ایم امل سندھ کے جنرل سیکریٹری مسلم بھٹو ‘ سینئر رہنما شاہد قریشی اور ترجمان و سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید نے کہا کہ پرویزمشرف کے چیئرمین منتخب ہونے کے بعد اے پی ایم ایل کی تنظیم سازی میں تیزی اور نظم و ضبط میں بہتری آنے کے ساتھ اس کی سیاسی جدوجہد کی رفتار میں اضافہ ہوجائے گا جس کے بعد عنقریب انشاءاللہ آل پاکستان مسلم لیگ ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کا درجہ حاصل کرلے گی کیونکہ اے پی ایم ایل کے چیئرمین پرویز مشرف اس ملک کے سب سے زیادہ عوامی حمایت یافتہ رہبر و رہنما اور قائد و سیاستدان ہیں بعد ازاں اے پی ایم رہنما¶ں نے پرویز مشرف کو 70ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ان کی درازی عمر ‘ صحت و تندرستی اور کامیابی کے ساتھ پاکستان و عوام کے استحکام ‘ ترقی اور خوشحالی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ 11اگست پوری قوم کیلئے فخر وانبساط کا دن ہے کیونکہ اس دن خدائے ذوالجلال نے پرویز مشرف کوقوم پاکستان کوشیاطین ویزیدان وقت کےخلاف حق کی للکار بناکر دنیا میں بھیجا اور ملک و قوم کے تحفظ و استحکام کا فریضہ اداکرنے والے مشرف ملکی وقومی ترقی وخوشحالی اور استحصال و ظلم سے عوام کو نجات دلانے کیلئے اپنی جان خطرے میں ڈال کر سیاسی جدوجہد کررہے ہیں جبکہ جمہوریت کے نام پر اقتدار پانے والے یزیدیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے لاہور کو کربلا بنانے کے بعد اب اسلام آباد میں بھی مقتل سجانے کی تیاری کررہے ہیں اسلئے ظالم حکمرانوں سے نجات کیلئے فوج کے ساتھ اب عوامی کردار کی ادائیگی بھی لازم و ناگزیر ہوچکی ہے وگرنہ حکمرانوں کے انداز بتارہے ہیں کہ وہ عوام کو ظلم کیخلاف احتجاج کے حق سے بھی محروم کردینا چاہتے ہیں۔