کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 2001 کی مشرف کی حلقہ بندیوں کو نہیں مانتے، صوبے میں اب نئے سرے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی۔
شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے کی گئی حلقہ بندیاں اب کالعدم ہوگئی ہیں، صوبے میں اب نئے سرے سے حلقہ بندیاں کی جائیں گی، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد اب تمام نامزدگی فارم غیر موثر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا آپشن موجود ہے۔ وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا ہے کہ مشرف نے سیاسی حامیوں کوخوش کرنے کیلئے حلقہ بندیوں کی صورت میں رشوت دی۔