اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ سابق صدر کی میڈیکل رپورٹ میں ایسا ایک بھی لفظ نہیں کہ ملزم عدالت میں پیشی کے قابل نہیں، اے ایف آئی سی نے 5 دن گزرنے کے باوجود انجیو گرافی نہیں کی۔
پرویز مشرف غداری کیس کی خصوصی عدالت میں سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم شیخ نے کہا کہ 5 دن تک انجیو گرافی نہ کرنا ایمرجنسی نہیں، پاکستان میں تمام امراض کا علاج ہوتا ہے۔
کراچی کے نجی اسپتال میں امراض قلب کا بہترین علاج ہوتا ہے، کراچی کے اسپتال میں علاج کے لیے بیرون ملک سے لوگ آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف کو ایسی کوئی معذوری نہیں کہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، ان کے دل کی کوئی شریان بند نہیں ہے۔
پرویز مشرف کا بلڈ پریشر 18 سال کے نوجوان جیسا ہے۔ اکرم شیخ نے کہا کہ طاقت ور اور کمزور کیلئے ایک ہی قانون ہونا چاہئے۔