مشرف اور اس کے حواریوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے، چوہدری شبیر کوٹلہ

Malika

Malika

ملکہ (زاہد مصطفی اعوان ) ایم پی اے چوہدری شبیر کوٹلہ نے غزالی پبلک سکولز آمنہ آباد میں تقریب تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشرف کو 100بار وردی میں دیکھنے والے آج کہاں کھڑے ہیں ۔مشرف اور اس کے حواریوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ایک وقت تھا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے قریب تھا لیکن میاں نواز شریف نے آتے ہی ملکی معیشت کو سنبھالا دیا ۔اور ان کی کامیاب معاشی پالیسوں سے آج ملک میں خوشحالی آئی ہے ۔کسان خوشحال ہو رہا ہے اور انشاءللہ ملک ایک مثبت سمت پر چل پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آج چوہدری عابد رضا نے تین بلین کے منصوبے صرف حلقہ این اے 107کے لئے منظور کروائے ہیں ۔لیکن یہ ترقیاتی کام آپ کا حق ہے ۔اور آپ کا حق آپ کی دیلیز پر شفاف طریقے سے پہنچانا ہماری ڈیوٹی ہے۔

چوہدری شبیر احمد کوٹلہ نے مذید کہا کہ مشرف اور اس کے حواریوں نے ملک کو کھوکھلا کر دیا تھا ۔لاقانونیت بے روز گاری اور دوسرے مسائل پاکستان پر مسلط ہو چکے تھے لیکن میرے قائد نے آتے ہی اس پر مکمل کنٹرول کیا ۔آج ملک میں امن ہے ۔ضرب عضب سے ملک میں دہشت گردی اور دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔