اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق کیس میں مزید دستاویزات فراہمی کا معاملہ نمٹا دیا۔
چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔
ایڈووکیٹ نے عدالتی حکم پر کیس سے متعلق مزید دستاویزات جمع کرا دیں۔ سپریم کورٹ نے مزید دستاویزات کی فراہمی کیلئے وفاق کو نوٹس جاری کیا۔ سپریم کورٹ میں کیس میں مزید دستاویزات کی فراہمی کا معاملہ نمٹا دیا۔