مشرف کا ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، قمر کائرہ

Zaman Kaira

Zaman Kaira

نوڈیرو (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ مشرف کا ای سی ایل سے نام نہ نکالنے کے فیصلے کی تائید کرتے ہیں، پرویز مشرف کے معاملے میں آئینی تقاضوں کے مطابق کام کیاجائے۔

نوڈیرو میں پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ذوالفقار بھٹو کے وژن اور منشور کے مطابق پارٹی کی تنظیم نوکی جائے گی، دھمکیوں سے لیڈر شپ کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتا، سیاستدانوں کو تو آئین کے تحت مقدمات درج کر کے پھانسی چڑھا دیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی ای سی نے پیپلزپارٹی سندھ کوایم کیوایم سے مثبت مذاکرات کرنے کی ہدایت کی ہے، سی ای سی نے ایم کیو ایم سے مذاکرات پر جلد حتمی نتیجہ دینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ قمرزمان کائرہ نے مزید کہا کہ طالبان سے حکومتی مذاکرات کی حمایت کرتے ہیں، طالبان مذاکرات پر پارلیمنٹ کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے۔