مشرف کو الیکشن بدر کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا طاہر حسین
Posted on April 17, 2013 By Noman Webmaster کراچی
کراچی : دہشتگردوں کے سرپرستوں اور پاکستان و عوام دشمنوں کی ایماء پر مشرف کو انتخابات سے باہر کرنے کی سازش میں شریک تمام قوتیں ملک و قوم کی دشمن ہیں مشرف کو انتخابات و اقتدار سے دورکرکے نہ صرف دہشتگردوں کو تحفظ فراہم کرنے کی کوشش کی گئی ہے بلکہ لوٹ مار کرپشن اختیارات کے ناجائز استعمال اور استحصالی نظام کو بھی محفوظ بنایا گیا ہے۔
جو پاکستان و عوام سے دشمنی ہی نہیں بلک ملک وقوم سے غداری بھی ہے آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری طاہر حسین نے پرویز مشرف کو انتخابات سے باہر کرنے کے فیصلے وا قدام کو عوام دشمنی آئین کی پامالی دہشتگردوں کی معاونت و سرپرستی اور ملک دشمن قوتوں کی فرمانبرداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام مشرف کے ساتھ ہیں۔
محفوظ و خوشحال مستقبل کیلئے مشرف کو پھر سے اقتدار میں لانا چاہتے ہیں مگر مشرف کو الیکشن بدر کرکے عوام کی توہین و تذلیل کی گئی ہے جس پر عوام مشتعل ہیں اور ان کا احتجاج ملک میں کسی بھی خطرناک صورتحال کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔
کیونکہ عوام مشرف کو الیکشن بدر کرنے والوں سے اپنی آرزوؤں کا خون کرنے کا حساب ضرور لیں گے اور ان تمام سازشی عناصر و دہشتگردوں کے سرپرستوں و آلہ کار وں کا کڑا احتساب کریں گے جو مشرف کو الیکشن بدر کرنے کی سازش میںشریک و معاون ہیں۔