اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کے اسلام آباد میں چک شہزاد فارم ہاؤس کے قریب سے مشکوک گاڑی پکڑی گئی،پولیس نے گاڑی میں سوار پانچ خواتین اور ایک مرد کو تھانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح آٹھ بجے کے قریب تھانہ مشرف کے فارم ہاؤس کے سامنے پولیس چیک پوسٹ ایک گاڑی کو روکا گیا۔ ڈرائیور نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اسے پکڑ لیا گیا، گاڑی میں پانچ خواتین اور ایک مرد سوار تھا۔پولیس نے مشکوک جانتے ہوئے خواتین اور گاڑی کو تھانہ شہزاد ٹاؤن منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
گرفتار ہونیوالوں میں نیہا اشرف، انعم خالد، روبی شجاع، سونیا حسین، سونیا بابر اور محمد عمران شامل ہیں۔