مشرف کاحیدرآباد میں عوامی وسیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ

Pervez Musharraf

Pervez Musharraf

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پرویز مشرف کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی ‘ آل پاکستان مسلم لیگ کا حیدرآباد میں سیاسی قوت کے مظاہرے کا فیصلہ ‘ تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف نے سیاسی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیاہے

جس کے تحت آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی کی صدارت میں پارٹی کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید‘ڈاکٹر غلام مجتبیٰ میمن‘ ریاض رند ‘جمیل احمد ‘ محمد مشرف ‘ اسلم مینائی ‘ محمد سلیمان ‘ فہمیدہ جاکھرانی ‘ نائب صدر یاسر خان‘ کراچی ڈویژن کے صدر مصطفی مرزااور حیدرآباد ڈویژن کے صدرکے علاوہ دیگر صوبائی وضلعی عہدیداران نے شرکت کی۔

سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین سید کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کے مذکورہ اجلاس میں عوامی قوت کے مظاہرے کیلئے حیدرآباد میں یکم مئی کو ایک بڑا جلسہ عام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں سندھ بھر سے پرویز مشرف کے چاہنے والے شرکت کرینگے ۔ اے پی ایم ایل قائدین و رہنما کو توقع ہے کہ حیدرآباد کا جلسہ عام قومی سیاست میںانقلاب و تبدیلی کا اظہار ‘ نوید اور آغاز ثابت ہوگا ۔