کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق صدر پاکستان و چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ یکم مئی کو حیدرآباد کے عوام سے مخاطب ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے عوام کو اے پی ایم ایل کے پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور مشرف کے چاہنے والوں کو یکجا کرکے عوامی قوت کے اظہار کیلئے آل پاکستان مسلم لیگ یکم مئی بروز جمعہ شام۔ 4 بجے حیدرآباد میں ایک عظیم الشان جلسہ کررہی ہے
جس میں کراچی و حیدرآباد کے علاوہ بدین ‘ دادو ‘گھوٹکی ‘ جیکب آباد ‘ جامشورو ‘ لاڑکانہ ‘ خیرپور‘مٹیاری ‘ میرپورخاص‘نوشہرو فیروز ‘نوابشاہ ‘ سانگھڑ ‘ شہدادکوٹ ‘قمبر‘ شکار پور‘ سکھر‘ٹنڈو الہیار‘ٹنڈو محمد خان ‘ تھرپارکر‘ٹھٹھہ اور عمر کوٹ کے علاوہ سندھ کے تمام اضلاع‘ شہروں اور گا ¶ں و دیہات کے عوام شرکت کرکے پرویز مشرف سے اپنی محبت کے اظہار کے علاوہ اے پی ایم ایل کی عوامی وسیاسی قوت کا مظاہرہ بھی کرینگے۔
اس عظیم الشان جلسہ عام سے پرویز مشرف کا خطاب تاریخی اور سندھ کی سیاست میں اہم کردار ادا کرے گا جبکہ مشرف کے علاوہ اے پی ایم ایل کے مرکزی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر امجد ‘ مرکزی سیکریٹری اطلاعات راشد قریشی ‘سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘ جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ سیکریٹری اطلات طاہر حسین سید اور کراچی و حیدرآباد کے صدور کے علاوہ کئی اور اہم شخصیات بھی جلسے کے شرکاءسے خطاب کریں گے۔