کوئٹہ: مشرف کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی درخواست مسترد

Musharraf

Musharraf

کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پرویز مشرف کی عدالت میں پیش نہ ہونے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت تین ملزموں کو مفرور قرار دے دیا۔

کوئٹہ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جسٹس طارق انور کاسی نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پا بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

آفتاب شیر پا نے عدالت میں حاضری سے استثنی کی درخواست دی جسے منظور کر لیا گیا۔ جسٹس طارق انور کاسی نے کیس میں پیشرفت نہ ہونے اور ملزموں کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے پرویز مشرف کی پیش نہ ہونے کی درخواست بھی خارج کر دی اور سابق وزیراعظم شوکت عزیز سمیت طارق لاسی، سابق گورنر بلوچستان اویس غنی کو مفرور قرار دے دیا۔

جسٹس طارق انور کاسی نے کرائم برانچ کو آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیس کی مزید سماعت چوبیس دسمبر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔