مشرف کے وکلا نے زبان کھینچنے، آنکھیں نکالنے کی دھمکی دی، اکرم شیخ

Akram Sheikh

Akram Sheikh

اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے الزام لگایا ہے کہ مخالف وکیل نے ان کی آنکھیں نکالنے اور زبان کھینچنے کی دھمکی دی ہے، انہوں نے دعوی کیا کہ وہ اب بھی یہ کہتے ہیں کہ یہ کیس آٹھ سے دس دن کا کیس ہے، غداری کیس میں پراسیکیوٹر کی تقرری کے خلاف مشرف کے وکلا کے اعتراض پر اپنے دفاع میں پراسیکیوٹر اکرم شیخ نے خود دلائل دیئے۔

اکرم شیخ نے کہا کہ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر نے پراسیکیوٹر کی تقرری کے لئے وزارت قانون کو خط لکھا، جس میں چار نام بھجوائے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی طور پر وہ نہ نواز شریف کے وفادار ہیں نہ پرویز مشرف کے دشمن ہیں۔ اکرم شیخ نے کہا کہ پراسیکیوٹر کی تقرری کے نوٹیفکیشن میں کوئی آئینی یا قانونی سقم نہیں۔

انہوں نے پرویز مشرف کے وکلا پرالزام لگایا کہ اختر شاہ نے انہیں ٹکڑے ٹکڑے کرکے زبان کھینچنے اور آنکھیں نکالنے کی دھمکی دی ہے۔ اکرم شیخ نے کہاکہ ججز کو ان کے تعصب سے متعلق شبہ ہو تو انہیں کیس سے الگ کردیا جائے، وہ پیشہ ورانہ تجربے کی رو سے اب بھی کہتے ہیں کہ یہ آٹھ دس دن کا کیس ہے