کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرویز مشرف کی ہدایت پر آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی تیاریاں ‘ بلدیہ ٹاون سے انتخابی مہم کا آغاز ‘افتتاحی انتخابی جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت ‘ پاکستان بچانا ہے تو پرویزمشرف کو لانا ہے فلک شگاف نعروں میں شرکاءکا مشرف سے اظہار یکجہتی اور اے پی ایم ایل کو ووٹ کے ذریعے کامیاب بنانے کا عزم ۔تفصیلات کے مطابق اے پی ایم ایل نے مشرف کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات میں فتح کیلئے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے اور انتخابی مہم کا افتتاحی جلسہ بلدیہ ٹا ¶ن میں کیا گیا جس کی صدارت سندھ کے صدر شہاب الدین شاہ حسینی نے کی۔
جلسے میں موجود ہزاروں افرادنے مشرف سے بھرپور اظہار یکجہتی اور ووٹ کے ذریعے اے پی ایم ایل کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ صوبائی صدر شہاب الدین شاہ حسینی ‘جنرل سیکریٹری شاہد قریشی ‘ انفارمیشن سیکریٹری طاہرحسین سید ‘ کراچی ڈویژن کے صدر یاسر خان‘ڈاکٹر غلام مجتبیٰ‘ ریاض رند ‘ عبداللطیف ابڑو ‘ سلیمان علی ‘ عباس علی ‘محمد مشرف اور تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی سیاستدانوں نے کئی بار اقتدار میں آنے کے باوجود عوام کیلئے کچھ نہیں کیا جس کی وجہ سے آج عوام اور پاکستان دونوں ہی مشکلات سے دوچار ہیں جبکہ مشرف کا سابق اقتدار اس بات کا گواہ ہے کہ مشرف نے ملک و قوم اور غریب عوام کیلئے جو کچھ کیا وہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے اسلئے اب ملک بچانے اور عوام کا مستقبل محفوظ بنانے کیلئے مشرف کو دوبارہ اقتدار میں لانا ضروری ہے جس کیلئے اے پی ایم ایل بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے جارہی ہے اور آج انتخابی مہم کے اس افتتاحی جلسے میں ہزاروں افراد کی شرکت مشرف پر عوامی اعتماد کا مظہر ہے جبکہ اے پی ایم ایل کو ووٹ کے زریعے کامیاب بنانے کا عزم مستقبل میں آل پاکستان مسلم لیگ کی حکمرانی کا ثبوت ہے مگر یہ تب ہی ممکن ہوگا جب تمام رائے دہندگان بلا تفریق مردوزن گھروں سے نکل کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچیں گے اور مشرف کے حق میں اپنا ووٹ لازمی استعمال کرینگے اسلئے اب ملک و قوم کی تقدیر اللہ کے بعد عوام کے ہاتھ ہے وہ مشرف جیسی دیانتدار ‘ بلند حوصلہ ‘ پرعزم اور تجربہ کار و محب وطن قیادت کا انتخاب کرکے اپنا اور اپنی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے ساتھ پاکستان کی سلامتی کو بھی یقینی بناتے ہیں یا ناکام اور عوام کو مایوس کرنے والے سیاستدانوں و حکمرانوں کو پھر سے اپنے اوپر مسلط کرکے اپنی تقدیر میں تکلیفوں اور بحرانوں کے اندھیرے لکھتے ہیں۔
اس موقع پر فنکشنل مسلم لیگ کی رہنما ¶ں فہمیدہ جاکھرانی اورریحانہ شاہنواز نے فنکشنل لیگ چھوڑ کر اے پی ایم ایل میں شمولیت کا اعلان اور پرویز مشرف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے درخواست کی کہ عوام اے پی ایم ایل اور مشرف کے ہاتھ مضبوط بنائیں اور بلدیاتی انتخابات صرف مشرف اور ان کی جماعت کو ہی کامیاب بنائیں۔