مشرف لیگ کے واحد کامیاب امیدوار کی نااہلی کیلئے درخواست

LHC

LHC

لاہور(جیوڈیسک) لاہورہائیکورٹ نے آل پاکستان مسلم لیگ کے واحد نومنتخب رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار کی نااہلی کی درخواست پر اعتراض دور کرتے ہوئے اسے سماعت کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا یا تھا کہ درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی جائے،آفاق احمد ایڈووکیٹ نے استدعاکی کہ جنرل ریٹائر ڈپرویز مشرف کی جماعت آل پاکستان مسلم لیگ نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا،مگر شہزادہ افتخار نے پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتخابات میں حصہ لیا،لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔