مشرف کی زندگی کو داؤ پر لگانے والے احکامات سے گریز کیا جائے, محفوظ یار خان ایڈوکیٹ

کراچی : کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کورٹ کی جانب سے مشرف کی درخواست ضمانت اورمقدمے کی اسلام آباد منتقلی کی استدعا خارج کر کے ناقابل وارنٹ گرفتاری کے اجرائ، مشرف کو عدالت میں پیش کرنے کے عدالتی حکم پر کوئٹہ کرائم برانچ کی جانب سے مشرف کی گرفتاری اور 14 روزہ ریمانڈ کی منظوری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حلقہ PS-128 لانڈھی سے پرویز مشرف کے حمایت یافتہ سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی اور آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما محمد رئیس۔

کنور ارشد علی خان، سمیع الباری، ارشاد احمد بھٹو، محمد فاروق قریشی، تحقیق احمد خان عرف پیارے بھائی، نور سحر، میڈم روبینہ اورعوامی مسلم لیگ پاکستان سندھ کے صدر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کی ناقابل فراموش عسکری و قومی خدمات اور ان کی ملک و قوم سے محبت سے خائف ملک و عوام دشمن نہ صرف انہیں جھوٹے مقدمات میں پھنسا کر عوام و اقتدار سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔

بلکہ ان کی جان کے دشمن بھی ہیں اسلئے آئین وقوانین کی پاسداری کی دعویدارو انصاف کی ذمہ دار عدلیہ و منصفین غیر جانبدارانہ و منصفانہ کردار کا مظاہرہ اور مشرف پر قائم جھوٹے مقدمات میں ان کی زندگی کو خطرات میں ڈالنے والے احکامات سے اجتناب کریں کیونکہ مشرف کی گرفتاری و کوئٹہ منتقلی کے فیصلے و حکم سے اگر مشرف کو کسی بھی قسم کا نقصان پہنچا تواس کی ذمہ دار مشرف کی زندگی کو خطرات میں ڈالنے والے احکامات دینے والی عدلیہ اور ججز ہوں گے۔