مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست، سماعت آج ہوگی

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت آج دوبارہ ہو گی، کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہنواز طارق پر مشتمل بینچ کررہا ہے۔

گزشتہ سماعت پر اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ کاکہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ کا ایک بینچ ای سی ایل سے متعلق درخواست پر پہلے ہی فیصلہ دے چکا ہے، اسی عدالت کا دوسرا بینچ کیسے اس درخواست کی سماعت کرسکتا ہے ؟ اٹارنی جنرل نے استدعا کی تھی کہ دلائل سے پہلے عدالت درخواست کی اختیار سماعت کا فیصلہ کیا جائے۔

پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے عدالت کے روبرو سوال اٹھایا کہ وہ کون سا عوامی مفاد ہے جس کی وجہ سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا؟ ان کا کہنا تھا کہ ٹرائل کورٹ نے مشرف کی نقل و حرکت پر کوئی پابندی نہیں لگائی۔