مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے میں ترمیم کیلئے پٹیشن

Farogh Naseem

Farogh Naseem

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے میں ترمیم کے لئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔ پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی ہے۔

کہ عدالت پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے اپنے فیصلے میں ترمیم کر کے 15 دن کی معطلی کا حکم ختم کرے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز مشرف کی والدہ شدید علیل ہیں وہ فوری ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔