اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس پاکستان تصدق حسین جیلانی نے سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف حکومتی درخواست کی سماعت کے لیے بنچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ 23 جون کو سماعت کرے گا۔ وفاقی حکومت نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دی تھی اور استدعا کی تھی۔
کہ کیس کی جلد سماعت کی جائے۔چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بنچ تشکیل دے دیا ہے جو 23 جون کو سماعت کرے گا۔