مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف ایک اور درخواست

Musharraf

Musharraf

کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف ایک اور درخواست سپریم کورٹ میں دائر کر دی گئی۔

سپریم کورٹ میں پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق درخواست لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر شفقت محمود نے دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نہ نکالا جائے۔

ان کےخلاف سنگین غداری کا مقدمہ چل رہا ہے۔ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی یہ تیسری درخواست ہے۔ اس سے قبل وفاق اور لاہور ہائی کورٹ پنڈی بنچ کے سابق صدر توفیق آصف کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی۔