مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیخلاف ایک اور درخواست دائر
Posted on June 16, 2014 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
Supreme Court
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے خلاف ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ہے۔
سابق صدر پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے خلاف ایک اور درخواست وفاق کی جانب سے اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے، درخواست کی سماعت کل کی جائے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com